نئی دہلی ، 8؍مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )آج عالمی یوم خواتین پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے صاف کر دیا ہے کہ وہ اپنی محبوبہ انوشکا شرما سے محبت ہی نہیں کرتے بلکہ ان کی کافی عزت بھی کرتے ہیں۔وراٹ کوہلی نے اس موقع پر اپنی ماں اور انوشکا شرما کو بین الاقوامی یوم خواتین مبارک باد دی ہے۔ویسے تو انوشکا اور وراٹ کوہلی کئی مواقع پر ساتھ نظر آتے ہیں لیکن ان دونوں نے اپنے تعلقات پر کبھی کچھ نہیں کہا۔حال ہی میں وراٹ نے ویلیں ٹائن ڈے کے دوسرے دن انوشکا شرما کے ساتھ ایک تصویر شیئرکی تھی اور اب وراٹ نے ایک اور تصویر پوسٹ کرتے ہوئے صاف کر دیا ہے کہ انوشکا شرما ان کی زندگی میں کتنی ضروری خاتون ہیں۔
وراٹ کوہلی کی طرح اس رشتے پر عوامی طورپر لگائی گئی اس مہر سے یہ تو صاف ہے کہ وراٹ اس رشتے کو نام دینے کے لئے اب پوری طرح تیار ہیں۔دراصل وراٹ کوہلی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔یہ تصویر دراصل ایک کولارج ہے جس کے اوپر کے حصے میں وراٹ اپنی ماں کے ساتھ نظر آ رہے ہیں اور تصویر کے نچلے حصے میں انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں۔
وراٹ نے اس تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ یوم خواتین آپ سب خواتین کو نیک خواہشات، لیکن میں نے اپنی زندگی کی دو سب سے مضبوط خواتین کو اس یوم خواتین کی نیک خواہشات دینا چاہتا ہوں،میری ماں جنہوں نے انتہائی مشکل وقت میں بھی ہمارے خاندان کو سنبھالے رکھا اور دوسری انوشکا شرما جو مشکل سے لڑتی ہوئی حق کے لئے کھڑی ہیں اور مسلسل حالات کو چیلنجز دے رہی ہیں۔